سینیئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کی حالیہ سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "پی ٹی آئی کا طوفان پانی کا بلبلہ ثابت ہوا۔" انہوں نے سوال اٹھایا کہ "کہاں ہیں عوام؟" اور کہا کہ علی امین گنڈاپور ڈی چوک نہیں آئے گا۔
فیصل واوڈا نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ "عمران خان کو اگر اقتدار چاہئے تو سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو بلائیں، کیا غریبوں کے بچے مرنے کے لیے ہیں؟" ان کے مطابق عوام نے پی ٹی آئی کی مہم کو مسترد کردیا ہے اور زیادہ تر لوگ روٹی، ہسپتال، اسکول، اور بجلی کے بلوں میں کمی جیسے حقیقی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ جماعت یا تو آگ لگاتی ہے یا گالیاں دیتی ہے۔" انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج محض پانی کا بلبلہ ہے، اور حکومت اس حوالے سے بلاوجہ پبلسٹی کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، ڈی چوک آنا قانون کے مطابق جرم ہے اور جو کوئی وہاں جائے گا اسے سزا ملنی چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اب احساس ہو چکا ہے کہ وہ قانونی طور پر پھنس چکے ہیں اور اب ان کے لیے باہر نکلنا ممکن نہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ "پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ڈالر کی قیمت نیچے آرہی ہے، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو رہی ہے، اور ملک صحیح سمت میں جا رہا ہے